بال لمبا کرنے کا گھر یلو ماسک خشکی سکری دو مو نہے با لوں کا خاتمہ


آج میں آپ کو بتاؤں گا ہیر ماسک بنانے کا طریقہ۔ جو کہ آپ کے بالوں کو جلد سے جلد لمبا کر ے گا بالوں میں خشکی سکری کا خاتمہ کر ے گا خاص طور پر دو مو نہے با لوں کو ختم کر نے کی ایک بہترین ریمیڈی ہے۔ بالوں کو سفید ہونے سے بھی بچائے گا۔ بہت ہی اچھا قسم کا ماسک ہے جو دو قسم کے اجزاء سے بنا جا سکتا ہے اور گھر پر اسے آپ آسانی کے ساتھ تیار کر سکتے ہیں۔ اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے میری باتوں کو لازماً غور سے سنیے گا ۔

اس کے لیے آپ کو ایلو ویرا چاہیے جیسا کہ اس کو کنوار گندل بھی اس کو کہتے ہیں ۔ تو ایلو ویرا چاہیے اور ساتھ میں لیمن چاہیے اور میں آپ کو سٹیپ بائیے سٹیپ سمجھاؤں گا کہ آپ نے کر نا کیا ہے۔ جیسا کہ میں نے بتا یا کہ آپ نے ایلو یرا لے لینا ہے۔ اس کو آپ نے کش کر لینا ہے اوپر سے اتار لینا ہے اس کا چھلکا ۔ سائیڈوں پر بائیں دائیں طرف بھی چھری کی مدد سے تراش لینا ہے اور جب اوپر والا چھلکا اتار لیں گے تب اس کے اندر سے ایک پانی نکلے گا۔

اس پانی کو کسی بوتل میں محفوظ کر لینا ہے اور آدھا لیموں لے کر اس کے اندرآپ نے ڈیڑ ھ چمچ جو ہے اس کے اندر شامل کر لینا ہے ایلو یرا کے اندر اچھی طرح سے مکس کر کے ایک آپ کا پیسٹ تیار ہو جائے گا اس ماسک کو اپنے بالو ں پر اپلا ئی کر نا ہے اور پانچ سے چھ منٹ تک با لوں پر عمل کر نا ہے ۔ اور بالوں پر انگلیوں کی مدد سے اپلائی کر نا ہے۔ اور اچھی طرح سے بالوں کی جڑوں کے اندر اس کا لگا نا ہے اور آدھا گھنٹہ انتظار کر نا ہے اور آ دھے گھنٹے کے بعد کوئی بھی اچھا ہر بل شیمپو ہو۔ اس سے بالوں کو ضرور دھو لینا ہے اور یہ سارا عمل ہفتے میں دو دفعہ ضرور کیجئے گا۔

بہت ساری آپ نے اور بھی ہوم ریمیڈی جو ہیں وہ آزما کر دیکھی ہوں گی۔ کسی سے فائدہ ملتا ہے کسی سے نہیں فائدہ ملتا۔ لیکن یہ سو فیصد آپ کو فائدہ پہنچائے گا اور بہت زیادہ بالوں کو سلکی اور لمبے کر ے گا اور دو مونہے بالوں کا خاتمہ کر ے گا۔ جیسا کہ آپ سبھی لوگ ہی جانتے ہیں کہ ایلو یرا کے اند ر بہت ہی زیادہ اجزاء ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے بال بہت ہی زیادہ سلکی بن جاتے ہیں اور ان بالوں میں چمک بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ تو ہمیں چاہیے کہ اس عمل پر لازماً عمل کر یں ۔ تا کہ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ ہم فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ ایک قدرتی اور بہت ہی زیادہ آ سان نسخہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button