حبس اور گرمی لیکن پرجوش پشاور زلمی

پشاور زلمی کے کھلاڑی پی ایس ایل 6 کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں گرمی اور حبس کے باوجود پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں واپس آ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ 
جب کہ عمید آصف قرنطینہ ختم ہونے ہر خوش دکھائی دیے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کووڈ 19 کی وجہ سے مشکل وقت گزر رہا ہے اس لیے ہمیں نئے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حبس کے باوجود ہم ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس پانچ چھ دن کا وقت موجود ہے۔ ہم پریکٹس کر کے اپنا ردھم واپس حاصل کر لیں گے۔
یاد رہے پاکستسان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد پی ایس 6 کی منسوخی کے بعد باقی میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button